اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں نئے سال کی آمد کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے شہر بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جبکہ اس دوران ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی جبکہ پابندی کا اطلاق آج شام 6 بجے سے یکم جنوری تک رہے گا۔