اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 31 دسمبر کو ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کے حکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر نہ ہو سکی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جانی تھی لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ کی رجسٹری ڈائری برانچ بند ہوگئی اور عملہ گھروں کو روانہ ہو گیا۔