اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواستوں پر مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا 27 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات کے عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرے، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ جسٹس ارباب محمد طاہرنے پڑھ کر سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔