اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلدیاتی انتخابات سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کے حکام نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کے ہنگامی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا اور عدالتی حکم کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرانے کا حکم
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن پہنچ رہے ہیں، جس کے بعد مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔