اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 25 مختلف مقامات پر عارضی چیک پوسٹس قائم کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی جبکہ میٹرو سروس کے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی، شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔
پولیس نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہدایت کی ہے کہ گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر خصوصی سیکورٹی پلان کا اجراء۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 27, 2022
اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔ ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔ میٹرو سروس کے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔
1/3
غیر ملکی شہری بھی اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں، کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مراکز پر کروائیں جبکہ جن افراد نے غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیر ملکی ملازم رکھے ہوئے ہیں ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد کے علاقے آئی 10 میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کی تھی۔