اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حملے میں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا اسکا کوئی قصور نہیں تھا، ٹیکسی ڈرائیور کو ملزم نے ہائیر نہیں کیا تھا۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملزم کرم ایجنسی سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے، ہینڈلرز کو بھی پکڑ لیا گیا ہے، ہم نے چار پانچ لوگوں کو راؤنڈ اپ کیا ہے۔