چند گھنٹوں کے نوٹس پر انتخابات کیسے کرائیں؟ الیکشن حکام نے سر جوڑ لیے

Published On 30 December,2022 05:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلدیاتی انتخابات سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کے حکام نے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا، الیکشن کمیشن حکام نے چند گھنٹوں کے نوٹس پر انتخابات کرانے کی کیلئے سر جوڑ لیے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی لاء کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں لاء ونگ ودیگر متعلقہ ونگز کے افسروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک بھی شریک ہیں، اجلاس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کی تیاری شروع کر دی۔  

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو کم وقت میں پولنگ عملہ بلانے میں دشواری کا سامنا ہے، 14 ہزار سے زائد پولنگ عملہ سکولز ٹیچرز و دیگر اداروں کے ملازمین ہیں، پولنگ ڈیوٹی میں شامل عملہ سردیوں کی تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹی پر چلا گیا ہے، عملے کو مختصر نوٹس پر بلانا ناممکن ہے۔