لاہور: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عدالت کا حکم سر آنکھوں پر لیکن قابل عمل نہیں ہے، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 4 سے 5 ماہ لگیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پہلے ہی تھریٹ الرٹ ہیں، کچھ دنوں پہلے آئی ٹین سیکٹر میں حملہ بھی ہو چکا ہے، ایک ہزار پولنگ سٹیشنز کے فوری انتظامات ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عام انتخابات کے لیے 8 سے 10 ماہ چاہئیں، عام انتخابات اکتوبرمیں ہوں گے۔