اسلام آباد: (دنیا نیوز) کپیٹل پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے سکیورٹی پروگرام جاری کردیا،ڈبل سواری،ہوائی فائرنگ، آتش بازی ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
اسلام آباد کپیٹل پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ نیو ائیر نائٹ پر شہر کے داخلی و خارجی راسوں اور اندرون شہر سخت چیکنگ کے لئے 3000 سے زائد افسران و جوان فرائض سرانجام دیں گے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے موٹرسائیکل ڈبل سواری پر لگائی جانیوالی پابندی کو برقرار رکھا جائے گا۔
تمام زونل افسران خود اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں گے،ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ہلڑ بازی، ون ویلنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ٹریفک افسران کو ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی۔
مشکوک گاڑیوں، افراد کے خلاف سخت چیکنگ کی جائے گی ،پولیس کی جانب سے عوام خصوصاً نوجوانوں سے گزارش کی گئی کہ وہ کوئی غیر قانونی فعل نہ کریں شہری دوران سفر اپنے شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔