لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سال 2022ء کے دوران لاپتہ افراد کے 860 کیس رپورٹ ہوئے، اکتوبر میں لاپتہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔
لاپتہ افراد کمیشن نے سالانہ رپورٹ 2022 جاری کر دی، جس کے مطابق گزشتہ سال لاپتہ افراد کے 860 کیس سامنے آئے ہیں، رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2022 میں لاپتہ افراد کے سب سے زیادہ 128 کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک لاپتہ افراد کے کل 9 ہزار 133 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اپریل میں لاپتہ افراد کے 122 کیس رپورٹ ہوئے تھے، لاپتہ افراد کی واپسی کی تعداد کمیشن رپورٹ کا حصہ نہیں ہے، سال 2022 میں لاپتہ افراد کے کل 1 ہزار 109 کیسز کو نمٹا دیا گیا۔
واضح رہے کہ سال 2021 میں لاپتہ افراد کے 1460 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 977 افراد انٹرنمنٹ سینٹرز میں قید ہیں، قیدیوں میں سب سے زیادہ تعداد خیبر پختونخوا کے شہریوں کی ہے۔