اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد لاپتہ افراد کے معاملہ پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ہوں گے۔
وزارت داخلہ نے کمیٹی کی تشکیل کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر مواصلات اسعد محمود، شازیہ مری، وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین ممبران ہوں گے، وزیر بحری امور فیصل سبزواری، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ بھی شامل ہیں۔
کمیٹی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور جیورسٹ کو شامل کرسکے گی ۔ کمیٹی اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی ۔ وزارت داخلہ کمیٹی کو سیکرٹریٹ مہیا کرے گی ۔