اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جنیوا میں گلے کا آپریشن کروا لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر کا جنیوا میں گلے کا آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید لکھا کہ الحمداللہ، مریم نواز شریف آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں، مریم نواز شریف نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
الحمداللہ، مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف جینیوا میں گلے کےآپریشن کے بعد خیریت سے ہیں الحمدللّٰہ ۔ آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیاہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 6, 2023