جولائی میں خبردار کر دیا تھا، دسمبر میں آٹے کا بدترین بحران پیدا ہوگا: فواد چوہدری

Published On 08 January,2023 11:25 am

اسلام آباد( دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے 8 جولائی کو پریس کانفرنس میں خبردار کیا تھا کہ نومبر دسمبر میں آٹے کا بد ترین بحران پیدا ہو گا۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے حکومت اور ادارے کئی ماہ سے صرف عمران خان کا سیاسی قد کم کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف رہے اور اب باقی معاملات کی طرح آٹے کا یہ بحران بھی ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت ملک بھر میں آٹے کے بحران کا سامنا ہے اور پی ٹی آئی کے رہنما اس حوالے سے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ قبل ازیں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ بھی حکومت پر تنقید کر چکی ہیں۔