کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارش ، موسم مزید سرد

Published On 08 January,2023 10:55 am

کوئٹہ : (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

 کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود ہے ، آج صبح سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور  کوئٹہ کے اطراف میں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

بارش اور برف باری سے موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ، چمن، پشین، مستونگ، بولان ، زیارت اور قلات میں بھی بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، زیارت، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، نوکنڈی، دالبندین، چاغی اور قلات میں بھی آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہریوں کو سردی کے باعث گیس کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔