مونس الہٰی اور انکے خاندان کو ہراساں کیا جارہا ہے : فواد چوہدری

Published On 08 January,2023 11:57 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی اور ان کے خاندان پر دباؤ بڑھانے کے لیے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے پاس طاقت کے استعمال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ، لہذا سیاسی مخالفین کیخلاف بہیمانہ طاقت استعمال کی جار ہی ہے یہ ظلم زیادہ دیر نہیں۔