سال 2023ء کیلئے بینظیر کفالت پروگرام کی پہلی سہ ماہی قسط کا اجراء

Published On 08 January,2023 01:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بینظیر کفالت پروگرام کی پہلی سہ ماہی قسط سوموار 9 جنوری سے جاری کی جا رہی ہے، 77 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں 7000 روپے فی خاندان تقسیم کیے جائیں گے۔

پہلی سہ ماہی قسط کا کل تخمینہ 55 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے، اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں حبیب بینک کے ذریعے رقم تقسیم کی جائے گی۔

اس حوالے سے چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ رقوم کی ترسیل میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، مستحق خواتین اپنی پوری رقم وصول کریں اور رسید لینا ہرگز نہ بھولیں، ادائیگی کی کوئی فیس نہیں ہے۔

Advertisement