ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثر، مسافر خوار

Published On 08 January,2023 02:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول شدید متاثر ہو رہا ہے جس سے مسافروں کا مشکلات کا سامنا ہے۔

ملت ایکسپریس 10 بج کر 50 منٹ کے بجائے شام ساڑھے 4 بجے پہنچے گی، پاکستان ایکسپریس 30 منٹ کی تاخیر سے 2 بجے اسٹیشن پر پہنچے گی۔

قراقرام ایکسپریس 45 منٹ کی تاخیر سے پونے 4 بجے پلیٹ فارم پر پہنچے گی جبکہ تیزگام ایکسپریس بھی 15 منٹ کی تاخیر کا شکار ہے۔

Advertisement