ارشد شریف قتل، کینیا قانونی مدد کیلئے رضا مند، جے آئی ٹی کل روانہ ہو گی

Published On 13 January,2023 08:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ارشد شریف قتل کیس میں کینیا نے سپیشل جے آئی ٹی کی معاونت کے لیے باہمی قانونی مدد (Mutual Legal Assistance) کی حکومت پاکستان کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کینیا میں سپیشل جے آئی ٹی کی معاونت کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، سپیشل جے آئی ٹی کل روانہ ہو گی اور ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے شواہد جمع کرے گی۔

سپیشل جے آئی ٹی وقوعہ کے متعلق مختلف لوگوں سے تفتیش کرے گی، کینیا حکومت نے سپیشل جے آئی ٹی کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
 

Advertisement