اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی منحرف رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کو پارٹی پالیسی سے انحراف مہنگا پڑ گیا، پارٹی کارکنان نے گھر کے باہر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کے خلاف پارٹی سطح پر کارروائی کے بعد کارکنان نے بھی بھرپور احتجاج کیا ہے۔
— Shoaib Qadeer (@ImShoaibQadeer) January 14, 2023
مومنہ وحید کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے کھلواڑ اور کپتان سے غداری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔