اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندا کامیابی پر ووٹرز، پارٹی قیادت، امیدوار اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ کراچی، جامشورو، حیدر آباد، دادو، جوہی، سیہون، خیرپور ناتھن شاہ، مٹیاری اور ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع میں پیپلز پارٹی کا تیر چلا، پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی جیت عوام کی طرف سے اعتماد کا ووٹ ہے۔
پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی جیت عوام کی طرف سے اعتماد کا ووٹ ہے۔ اب تک کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے۔ سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا ہے اور تحریک انصاف کے نام نہاد بیانئے کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔ 2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 16, 2023
انہوں نے کہا کہ اب تک کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے، سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا ہے، سندھ کے عوام نے پی ٹی آئی کے نام نہاد بیانیے کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے، پیپلز پارٹی نے بیانیہ نہیں عوامی خدمت میں وقت گزارا ہے۔
پیپلز پارٹی نے بیانیہ نہیں عوامی خدمت میں وقت گزارا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر عوام کو پورا یقین ہے۔ کرونا وبا ہو یا سیلاب ہم ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔ پی پی پی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ عوام اور پیپلز پارٹی کا بیچ اعتماد کا یہ رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے گا۔ 3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 16, 2023
پی پی سینیٹرکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر عوام کو پورا یقین ہے، کورونا وبا ہو یا سیلاب ہم ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے، پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، عوام اور پیپلز پارٹی کے درمیان اعتماد کا یہ رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے گا۔