اسلام آباد: (دنیا نیوز) مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 271 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 136 جبکہ سینیٹ کے 21 سینیٹرز کی رکنیت معطل کی گئی، سندھ اسمبلی کے 48، خیبرپختونخوا اسمبلی 54 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 12 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔
سینیٹر شوکت ترین،عبدالغفور حیدری، سینیٹر احمد خان بھی رکنیت معطل ہونے والوں میں شامل ہیں، وفاقی وزیر ساجد طوری، پی اے سی چیئرمین نور عالم خان اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔