اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی ہے جس میں سینیٹ کے 4 اور قومی اسمبلی کے 21 اراکین شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹر احمد خان اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی رکنیت بھی بحال کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے نور عالم خان، رضا ربانی کھر، سید باسط احمد سلطان کی رکنیت بھی بحال کردی، شزہ فاطمہ خواجہ، مسرت آصف خواجہ، شاہدہ رحمانی کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔