اسلام آباد: (دنیا نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اس وقت رکن قومی اسمبلی نہیں ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان میانوانی نشست سے نااہل ہو چکے، ضمنی انتخابات میں عمران خان کی جیتی ہوئی نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات تاخیر سے جمع کروائیں، توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم کے خلاف کچھ درخواستیں بھی زیرالتوا ہیں۔
معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان انتخابی اخراجات کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کروا چکے ہیں۔