کراچی: (دنیا نیوز)معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بیرام ڈی آواری کے خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی، بیرام ڈی آواری آواری گروپ کے مالک اور پاکستان میں پارسی انجمن کے چیئرمین بھی تھے۔
ذرائع کے مطابق بیرام ڈی آواری کئی عرصے سے علیل تھے جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی آخری رسومات پیر کو دوپہر ایک بجے ادا کی جائیں گی۔
بیرام ڈی آواری نے 1978 اور 1982 کے ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اوردونوں میں گولڈ میڈلز جیتے، حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 14 اگست 1982 کو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔
ان کے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے شامل ہیں،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور سابق صدر نے بہرام ڈی آواری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔