لاہور: (دنیا نیوز) ملک سیف الملوک کھوکھر کو مسلم لیگ (ن) لاہور کا صدر مقرر کر دیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے مشاورت سے سیف الملک کھوکھر کو لاہور کا صدر بنایا گیا ہے، وہ پارٹی کے مخلص اور وفادار ساتھی ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت میں سیف الملوک کھوکھر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ان کے گھر پر بلڈوزر چلایا گیا، امید ہے کہ سیف الملوک کھوکھر پارٹی کو لاہور میں منظم کریں گے۔