اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملکی تاریخ کی پہلی پیپر لیس ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری یکم مارچ سے شروع ہو گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ سے شروع ہونے والی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری یکم اپریل تک جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری، ساتویں خانہ و مردم شماری کا آغاز ہو رہا ہے، پہلی پیپر لیس مردم شماری میں جیوٹیگنگ شامل ہے۔
ملک بھر میں 7ویں خانہ و مردم شماری پر 34 ارب روپے لاگت آئے گی، ہر شہری پورٹل پر ڈیجیٹل مردم شماری میں از خود اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کر سکے گا۔