لاہور: (دنیا نیوز) چودھری وجاہت حسین اور موسیٰ الہٰی نے اپنے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آر کو بوگس قرار دے دیا۔
مسلم لیگ (ق) کے ذرائع کے مطابق چودھری وجاہت حسین اور موسیٰ الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت کے کہنے پر ہمارے خلاف درج کروائی گئی ایف آئی آر بوگس اور بے بنیاد ہے۔
چودھری وجاہت حسین اور موسی الہٰی نے کہا ہے کہ ایف آئی آر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت عالیہ میں یہ معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے۔