لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت مرکزی لیڈر شپ کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، یاسمین راشد اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی طور پر مشاورت کی گئی اس کے علاوہ شرکاء نے خاص طور پر الیکشن کمیشن کے رویے پر تشویش کا اظہار کیا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ نہ ملنے پر حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
مرکزی لیڈر شپ کی جانب سے فواد چودھری اور دیگر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری اور نگران وزیر اعلیٰ کے رویے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور ہوا۔