وزیراعظم کا تاندہ ڈیم کوہاٹ میں بچوں کے ڈوبنے کے واقعہ پر اظہار افسوس

Published On 30 January,2023 12:53 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے تاندہ ڈیم ضلع کوہاٹ میں بچوں کے ڈوبنے کے واقعہ پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کےمیڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے جاں بحق بچوں کے لئے فاتحہ اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے ہسپتال میں زیر علاج بچوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ : تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوب گئی ، 11 بچے جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں واقع تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آنے والے مدرسے کے طلبا کی کشتی الٹنے سے 11 بچے جاں بحق ہوگئے تھے ۔