آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فواد حسن فواد کو بری کر دیا گیا

Published On 02 February,2023 04:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت دیگر کو بری کر دیا گیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے بریت کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے فواد حسن فواد ان کی اہلیہ، بھائی اور ڈاکٹر انجم حسن کو بری کیا۔

فواد حسن فواد سمیت دیگر پر نیب نے 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا تھا، عدالت نے میرٹ پر بریت کی درخواست منظور کی۔
 

Advertisement