اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان تم ہی ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہو۔
عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا قاتل اور مہنگائی کا مجرم تقریروں سے مظلوم نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جس نے این آر او دینے پر مجبور کیا اُسی کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کی آفر؟ تم نے تسلیم کیا کہ آرمی چیف کے عہدے کو اپنی سیاست کی نظر کرنا چاہتے تھے۔