صدر نے بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی

Published On 02 February,2023 06:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منصور عثمان اعوان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری دی۔

صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 اور رولز آف بزنس کے تحت دی، بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی سپریم کورٹ میں سینئر وکیل کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
 

Advertisement