لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے فواد چودھری کی اہلیہ حبا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حکومت نے انتقامی کارروائیوں کے لئے لسٹ بنائی ہوئی ہے، گرفتاریوں سے استحکام نہیں مزید انتشار پھیلے گا۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آج ملک میں کاروبار بند اور مزدور طبقہ پریشان ہے، حکومت کو موجودہ حالات میں عقل مندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
یہ فیصلہ ہوگیا ہے کہ عمران خان کسی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، خدارا ہوش کے ناخن لیں، تمام مسائل کا حل شفاف انتخابات میں ہے۔
حبا چودھری نے کہا کہ ہاتھ تو لگاؤ فواد کو، ہم کہیں نہیں جانے والے، فواد چودھری کو جیل میں سی کلاس دی گئی، شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، انتقامی کارروائیوں کو بند کیا جائے، چوروں کے ٹبر نے پیسہ چرایا ہے فواد چودھری نے نہیں۔