اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ ملک آگے جائے اور عزت کے ساتھ رہے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی اپوزیشن میں ملک نیچے جائے۔
سابق وزیراعظم کی ٹوئٹ پر ردعمل میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لکھا کہ عمران خان کی غیر ذمہ دارانہ ٹوئٹ کا مقصد ملک کی سکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا اور سیاسی ماحول کو گندا کرنا ہے۔
Irresponsible tweet of @imrankhanPTI is designed only to damage the country’s security situation and vitiare the political atmosphere. His destruction of Pak Economy from World’s 24th largest to 47th in 2022 speaks volumes of bad governance, incompetence, unprecedented debt…1/4 https://t.co/uLluQ3b2tN
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 4, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسحاق ڈار نے لکھا کہ عمران خان کی جانب سے دنیا میں 24 نمبر کی معیشت کو 2022 میں 47 ویں نمبر پر پہنچانا ان کی بدانتظامی، نااہلی، نالائقی اور کرپشن سے بھرمار دور کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کا خمیازہ آج پاکستان کے عوام ناقابل برداشت مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔
لیگی سینیٹر کا کہنا ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے جب سے خود غرض اور تکبر میں مبتلا عمران خان کو آئینی طریقے سے وزارت عظمیٰ کی کرسی سے ہٹایا گیا تو وہ پاگل ہو چکے ہیں۔
The contrast between PM @cmshehbaz and IK cannot be more stark. PM-SS invited him as Leader of a political party for a national dialogue on security subject and National Action Plan which effects every Pakistani and IK’s response in this uncouth and crass manner is shocking. 3/4
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 4, 2023
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کا موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا، شہباز شریف نے ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کے طور پر عمران خان کو نیشنل ایکشن پلان اور قومی سلامتی کے لیے ڈائیلاگ میں شرکت کی دعوت دی لیکن اس پر عمران خان کا احمقانہ ردعمل انہتائی حیران کن ہے۔
اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ انتہائی معذرت کے ساتھ، عمران خان چاہتے ہیں ملک عزت کے ساتھ آگے بڑھنے کے بجائے نیچے جائے۔
Regrettably, IK would prefer seeing the Country go down than live honorably in opposition! 4/4
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 4, 2023