لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ خان صاحب کو کسی نے شاید جیل بھرو تحریک کا مطلب غلط بتایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عطا تارڑ نے کہا کہ ایسی تحریک چلنے پر تمام زیر سماعت اور زیر التوا مقدمات میں درخواست کی ضمانتیں واپس لی جاتی ہیں۔
عطا تارڑ نے سوال کیا کہ کیا خان صاحب فارن فنڈنگ کیس، سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے؟ دیگر رہنما بھی جیل جائیں گے؟
خان صاحب کو کسی نے شاید جیل بھرو تحریک کا مطلب غلط بتایا ہے۔ ایسی تحریک چلنے پر تمام زیر سماعت اور زیر التوا مقدمات میں درخواست کی ضمانتیں واپس لی جاتی ہیں۔ کیا خان صاحب فارن فنڈنگ کیس، سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے؟ دیگر رہنما بھی جیل جائیں گے؟
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 4, 2023