اسلام آباد: (دنیا نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے کیسز کا جواب دیں جیلیں خود بخود بھر جائیں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں قیادت سب سے پہلے گرفتاری دیتی ہے۔
عمران خان میں جیل بھرو تحریک کا حوصلہ ہے اور نہ قابلیت، جیل بھرو تحریک کیلئے سنجیدہ ہیں تو زمان پارک سے خواتین و بچے ہٹائیں، آپ کو جیل بھرو تحریک کی ضرورت نہیں، کیسز کا جواب دیں جیلیں خود بھر جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا، کارکنوں کو تیاری کا حکم
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن کی دودن میں آنکھیں بھرآتی ہیں وہ جیل بھروتحریک شروع کرینگے، عمران خان نے اپنے دور میں 25 ہزار ارب روپے کے قرضے لیے، ملک کوآئی ایم ایف کےحوالےکرنےکا جواب دینا پڑے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کو 374 اور مریم نواز 157 دن، آصف علی زرداری کو 248 دن جیل میں گزارنا پڑے اور فریال تالپور کو عید کے دن جیل لے گئے،خواجہ سعد رفیق 462 دن جیل میں رہے، میرشکیل الرحمان کوبھی جیل میں ڈالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خان صاحب کو کسی نے شاید جیل بھرو تحریک کا مطلب غلط بتایا ہے، عطا تارڑ
انہوں نے کہا کہ نوازشریف دورمیں نیشنل ایکشن پلان پرعمل کرکےدہشت گردی کوختم کیا گیا تھا، اس شخص نےایک نیشنل ایکشن پلان،ایپکس کمیٹی کی میٹنگ تک نہیں کی تھی، پچھلے چارماہ سےٹانگ پرپلسترلگا کرڈرپوک شخص اندربیٹھا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس شخص نےاپنےدورمیں ساری اپوزیشن اورصحافیوں کوجیلوں میں ڈالا آج وہی شخص جیل بھروتحریک کا اعلان کررہا ہے، 471ارب خیبرپختونخوا کودہشت گردی کی مد میں گیا، وہ پیسہ دہشت گردی کوکم کرنےکےلیے استعمال نہیں ہوا۔