کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔
عدالت میں حلیم عادل شیخ پر ایم ڈی اے افسران پر فائرنگ کا الزام ثابت نہ ہو سکا جس پر انہیں بری کر دیا گیا، پولیس نے مقدمے سے حلیم عادل کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج کر دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں تھے، پولیس نے مقدمہ داخل دفتر کرتے ہوئے اے کلاس چالان جمع کروا دیا۔
اے ٹی سی نے چالان منظور کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کومقدمےسے بری کر دیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔