اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابقہ ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان نے مقدمے کے اخراج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
جسٹس محسن اختر کیانی آج شاندانہ گلزار کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کریں گے، شاندانہ گلزار خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی خاتون رہنما پر بھی اداروں کے خلاف گفتگو کرنے کا مقدمہ درج
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ویمن پولیس سٹیشن اسلام آباد میں درج ایف آئی آر کو خارج کرنے کا حکم دے۔
درخواست میں حکومت، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ایس ایچ او تھانہ ویمن کو فریق بنایا گیا ہے۔