پنجاب میں عام انتخابات: لاہور ہائیکورٹ کی عدالتی افسران دینے سے معذرت

Published On 08 February,2023 03:25 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عدالتی افسران دینے سے معذرت کرلی ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کو جوابی خط بھجوادیا۔

ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی عدالتوں میں لاکھوں کیسز زیرالتواء ہیں ، عدالتی افسران کے لئے کیسز کیساتھ ساتھ انتخابی کام بہت مشکل ہے، الیکشن کمیشن نے عدلیہ سے عام انتخابات میں انتخابی افسران کے لئے درخواست کی تھی ۔

الیکشن کمیشن نے رجسٹرار کو خط لکھ کر عدلیہ سے افسران کی فہرست مانگی تھی ، الیکشن کمیشن عدلیہ سے ڈی آر او اور آراوز کی تعیناتی کا خواہشمند تھا۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کیلئے ڈی آر او اور آر اوز دینے سے معذرت کر لی ہے ۔