پنجاب میں نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق درخواستوں پر نیا لارجر بینچ تشکیل

Published On 08 February,2023 04:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق درخواستوں پر نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

لارجر بینچ میں جسٹس مزمل اختر شبیر کی جگہ جسٹس انوار حسین کو شامل کرلیا گیا، لارجر بینچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شاہد کریم، جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل دوپہر ساڑھے 12 بجے کیس کی سماعت کرے گا، قبل ازیں سرکاری وکیل کی جانب سے جسٹس مزمل اختر شبیر پر اعتراض کے باعث بینچ تحلیل ہوگیا تھا۔