پی ٹی اے کو مزید متنازع ویب سائٹس بلاک کرنے کی اجازت

Published On 06 February,2023 12:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو وکی پیڈیا کے بعد مزید متنازع ویب سائٹس بلاک کرنے کی اجازت دے دی

قرآن پاک کے ترجمےمیں تحریف سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ویکیپیڈیا کو پاکستان میں رجسٹریشن کا کہا ہے، فی الحال ویکیپیڈیا کو بند کردیا گیا ہے۔

عدالت عالیہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو مزید متنازع ویب سائٹس بلاک کرنے کی اجازت دیتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر سے 16 فروری کو رپورٹس طلب کر لی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر 4 فروری کو پاکستان میں انسائیکلو پیڈیا ویب سائٹ ’وکی پیڈیا‘ کو بلاک کردیا تھا۔