مجلس وحدت المسلمین نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا

Published On 08 February,2023 06:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مجلس وحدت المسلمین نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جیل بھرو تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں مجلس وحدت المسلمین کے اعلیٰ سطحی وفد نے زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے التواء کی حکومتی کوششوں اور دونوں جماعتوں کے مابین اشتراکِ عمل کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کے گھر چھاپے اور حامیوں کا اغوا حکومت کی ننگی فسطائیت ہے: عمران خان

اس موقع پر پنجاب میں نگران حکومت کی جانب سے انتقامی حربوں کا بھی جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے انتخابات سے فرار کی کوششوں کی شدید مذمت کی۔