لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پولیس چھاپوں کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گجرات میں چودھری پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر پولیس کے پے در پے چھاپوں، ان کے حامیوں کے اغواء اور بلا جواز گرفتاریاں امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی جانب سے ہمارے حامیوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے روا رکھی جانے والی ننگی فسطائیت ہے۔
گجرات میں چودھری پرویزالہٰی کی رہائشگاہ پر پولیس کے پےدر پےچھاپوں،انکےحامیوں+ساتھیوں کےاغواء اور بلاجوازگرفتاریوں کی شدید مذمت کرتاہوں۔ یہ سب امپورٹڈسرکار اور اسکےسرپرستوں کیجانب سےہمارے حامیوں کوخوفزدہ کرنےکیلئےروا رکھی جانےوالی ننگی فسطائیت ہے۔محض یاد دہانی کیلئےعرض ہےکہ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 8, 2023
عمران خان نے مزید کہا کہ محض یاد دہانی کیلئےعرض ہے کہ ہمارے دور میں شریفوں کے خلاف ہونے والی کارروائیاں اور گرفتاریاں پاناما انکشافات اور NAB کے ان مقدمات کا نتیجہ تھیں جن میں سے 95 فیصد سے زائد ہمارے حکومت میں آنے سے پہلےقائم کئےگئے، ان کے ساتھ تو قید میں بھی VIP سلوک کیا گیا، مگر ان کا ہدف NRO تھا جسے مسترد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس یہ حراسگی، گرفتاریوں، زیرِحراست تشدد اور اغوا وغیرہ کو خالصتاً سیاسی انتقام کیلئےاستعمال کر رہے ہیں، انہیں یقین ہے کہ کسی بھی سطح کے انتخابات نہیں جیت سکتے چنانچہ ریاستی قوت کے ظالمانہ استعمال سے ہمیں کچلنا چاہتے ہیں، یہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے کیوں کہ ان کے حربوں سے ہمارا عزم مزید پختہ ہی ہوتا ہے۔
زیرِحراست تشدد اور اغواءوغیرہ کوخالصتاًسیاسی انتقام کیلئےاستعمال کررہےہیں۔انہیں یقین ہےکہ کسی بھی سطح کےانتخابات نہیں جیت سکتےچنانچہ ریاستی قوت کےظالمانہ استعمال سےہمیں کچلناچاہتےہیں۔یہ اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہو پائیں گےکیونکہ انکےان حربوں سے ہمارا عزم مزید پختہ ہی ہوتا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 8, 2023