اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے جنرل نشستوں پر خواتین کی نمائندگی یقینی بنانے کے لئے حلف نامہ جاری کر دیا۔
حلف نامہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی جانب سے جمع کرایا جائےگا، جنرل نشستوں میں کم از کم پانچ فیصد نشستیں خواتین کو دی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے یہ حلف نامہ جمع کرانا پڑے گا، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 206 اور 215 کے تحت یہ عمل ضروری ہے۔