اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے یو این ڈی پی کے نمائندے نٹ اوستبی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں اسحاق ڈار نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر یو این ڈی پی کا شکریہ ادا کیا، وزیر خزانہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے منصوبے تیار کرنے پر یو این ڈی کو سراہا۔
واضح رہے کہ منصوبہ جنیوا کانفرنس میں پیش کیا گیا جس کی بدولت پاکستان شراکت داروں سے حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
Mr.Knut Ostby,Resident Representative,UNDP called on Finance Minister Senator Ishaq Dar & discussed institutional arrangements made by UNDP for Short,Med & Long term goals regarding the Climate Resilient Pakistan rehabilitation & recovery plan of action in flood affected areas. pic.twitter.com/dXnAoHc1iC
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) February 10, 2023
یواین ڈی پی کے نمائندے نے موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ، بحالی اور ریکوری کے ایکشن پلان کے اہداف سے آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے یو این ڈی پی کے کردار کو سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔