اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کا اجلاس آج ہو گا۔
ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 18 نئی ادویات کی قیمتوں کے تعین پر غور کیا جائے گا جبکہ ہارڈ شپ کیٹیگری میں 4 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ، اجلاس میں 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیر اعظم آفس کے لئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی جبکہ کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری بھی متوقع ہے، گلگت بلتستان کے لئے گندم پر سبسڈی کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔