8 ویں پاکستان ازبکستان مشترکہ وزارتی کمیشن کی تیاری بارے اجلاس

Published On 10 February,2023 11:20 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے زیر صدارت وزارت خزانہ میں 8 ویں پاکستان ازبکستان مشترکہ وزارتی کمیشن کی تیاری کے سلسلہ میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، سیکرٹری ریلوے، سیکرٹری مواصلات اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں فروری میں ازبکستان میں ہونے والے اجلاس کے منصوبہ اور ایجنڈے پر غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لین دین، ریلوے، سرمایہ کاری سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، اس کے علاوہ زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم، سیاحت وغیرہ ٹرانس افغانستان ریل اینڈ روڈ پروجیکٹ بارے دوطرفہ تعلقات اور تعاون میں تیزی لانا ہے۔

تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانا، بینکنگ اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون اور برآمدات، درآمدات کی سہولت جیسے شعبوں میں بھی تعلقات کو فروغ دینا بھی مقصود ہے۔

8 ویں پاکستان ازبکستان مشترکہ وزارتی کمیشن میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور کانفرنس کی شریک صدارت کریں گے۔
 

Advertisement