اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی ساکھ بحال کی ہے۔
وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ دنیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بات سنتی بھی ہے اور اتفاق بھی کرتی ہے، شاہ محمود قریشی جیسا نالائق وزیر خارجہ دشمن ملک میں بھی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی چاپلوسی کو خارجہ امور سمجھ رہے تھے، وہ نالائق تھے اس لئے ان سے وزارت خارجہ واپس لے لی تھی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے ذاتی اخراجات پر غیر ملکی دورے کرتے ہیں۔
وزیر مملکت اور ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے خارجہ امور کو بہتر کیا، عمران خان جیسے نالائق وزیر اعظم کو نہ کوئی اہل وزیر خارجہ ملا نہ ہی وزیر خزانہ۔