لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے گھر کے بھیدی نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی ہاتھوں سے تدفین کا بتا دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اب تو گھر سے مریم صفدر کے تاریک مستقبل کی پیشگوئیاں ہو رہی ہیں، وہ پی ٹی آئی کو کیا چیلنج دیں گی، رجیم چینج آپریشن کے کرداروں بارے مزید ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئیں گے۔
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 12, 2023
انہوں نے کہا کہ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے اور اس کے علاج کی ذمہ دار ی نیم حکیم وزیر خزانہ کے سپرد ہے، یہ اطلاعات ہیں کہ مسلم لیگ (ن) نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب ہمت کر کے الیکشن کمیشن سے بھی کہہ ڈالیں کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دے۔