اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کل (پیر کو )سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بنچ میں شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی سپیشل جے آئی ٹی سے یو اے ای اور کینیا میں تحقیقات پر رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر قائم کی گئی جے آئی ٹی گزشتہ ماہ 12 جنوری کو دبئی گئی تھی، وہاں ایک ہفتے انکوائری کے بعد کینیا روانہ ہوئی تھی۔
دونوں ممالک میں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد سپیشل جے آئی ٹی 2 فروری کو پاکستان واپس پہنچ چکی ہے۔